نئی دہلی :امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور توقع ہے کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تیار کردہ معاہدہ آج ہی قبول کر لے گا۔
بھارت کے سرکاری دورے کے دوران نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور بہت ممکن ہے کہ آج، کل یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس اس حوالے سے باقاعدہ اعلان کرنے کے لیے کچھ موجود ہو۔
مارکو روبیو نے ایران جنگ سے متعلق مثبت پیش رفت پر گہری امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملات تیزی سے حل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور وہ بہت جلد دنیا کو ایک اچھی خبر دینے کے لیے پرامید ہیں۔