سعد ایدھی کی کراچی آمد؛ فیصل ایدھی اور مشتاق احمد کی قیادت میں شہریوں کا شاندار استقبال

06:48 PM, 23 May, 2026

کراچی:غزہ کے مظلوموں کے لیے عالمی امدادی مہم کا حصہ بننے والے ایدھی فاؤنڈیشن کے رہنما سعد ایدھی بحفاظت پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

بین الاقوامی امدادی بحری قافلے ’صمود فلوٹیلا‘ سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر ان کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اور سماجی رہنما فیصل ایدھی نے شہریوں کے ایک بڑے ہجوم کے ساتھ سعد ایدھی کا استقبال کیا، انہیں گلدستے پیش کیے اور نعروں کی گونج میں ایئرپورٹ سے رخصت کیا۔

استقبال کے لیے جمع شہریوں نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عزم ظاہر کیا کہ پاکستان غزہ کے بھائیوں کی امداد اور حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ائیرپورٹ پر موجود عوام نے سعد ایدھی کے اس جرات مندانہ اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں