پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کا نیا دور؛ وزیرِ اعظم شہباز شریف ہائی پروفائل وفد کے ساتھ ہانگژو پہنچ گئے

03:51 PM, 23 May, 2026

ہانگژو:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف چار روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کا ہانگژو کے شیاؤ شین ائیرپورٹ پر نائب گورنر ژجیانگ شو وینگوانگ، چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس اہم دورے میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ اور شزہ فاطمہ خواجہ سمیت اہم حکومتی وزرا کا وفد بھی موجود ہے۔
دورے کے پہلے مرحلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف ژجیانگ صوبے کے پارٹی سیکریٹری وانگ ہاؤ سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے کا سب سے اہم مرکز سی پیک فیز 2 کے تحت دونوں ممالک کی کمپنیوں کے مابین کاروباری شراکت داری کو بڑھانا ہے۔ وزیرِ اعظم پاک-چین بزنس فورم میں خصوصی شرکت کریں گے، جہاں متعدد اہم تجارتی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے جائیں گے۔
ملک میں ڈیجیٹل انقلاب اور آئی ٹی کی ترقی کے لیے وزیرِ اعظم چین کی معروف کمپنیوں کے سی ای اوز سے ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے قیام کے دوران وہ مشہور چینی ای کامرس کمپنی 'علی بابا' کے ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں دونوں ممالک کے مابین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تجارت کے فروغ کے لیے یادداشتوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوگی۔

مزیدخبریں