فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، پاک,امریکہ ثالثی مشن میں تیزی

03:44 PM, 23 May, 2026

تہران :امریکہ اور ایران کے مابین جنگی خطرات کو ٹالنے اور واشنگٹن کی نئی تجاویز پر بریک تھرو کے لیے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران میں متحرک ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان، سپیکر باقر قالیباف اور ایرانی چیف مذاکرات کار سے ہائی پروفائل ملاقاتیں کی ہیں۔

ان ملاقاتوں کا بنیادی ایجنڈا پاک,امریکہ،ایران بیک چینل ڈپلومیسی، خطے کی سیکیورٹی اور امریکہ کے ساتھ حالیہ کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے اس اہم دور میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی کی موجودگی اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پاکستان اس وقت دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

مزیدخبریں