انقرہ : دنیا بھر میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی بے دخلی کی مہم کے درمیان ترکیہ نے بھی پناہ گزینوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ افغان نشریاتی ادارے ’افغانستان انٹرنیشنل‘ کے مطابق، ترک قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف اضلاع میں الرٹ آپریشنز کرتے ہوئے 15 غیر قانونی افغان مہاجرین اور ان کی سہولت کاری کرنے والے 6 خطرناک انسانی اسمگلروں کو دھر لیا ہے۔
ترک سیکیورٹی حکام نے اس ہائی پروفائل کارروائی پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی ملک میں موجودگی داخلی سکیورٹی اور پبلک آرڈر کے لیے ایک سنگین چیلنج بن چکی ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس اور سرحدوں کی غیر قانونی پامالی کے خلاف صفر رواداری (Zero Tolerance) کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور یہ ٹارگٹڈ کریک ڈاؤن ملک بھر میں مزید تیز کیا جائے گا۔ گرفت میں آنے والے تمام افغان پناہ گزینوں کو ڈیپورٹیشن سنٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔