ہندوتوا نظریے کے تحت چلنے والی بھارتی سیاست کا فکری پوسٹ مارٹم؛ آئی ایس پی آر کی نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں تعلیمی قیادت کی بڑی بیٹھک

12:40 PM, 23 May, 2026


راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے زیرِ اہتمام ابھرتے ہوئے علاقائی خطرات اور فکری چیلنجز پر غور کرنے کے لیے ’نیشنل سکیورٹی اینڈ اسٹریٹجک لیڈرشپ 2026‘ خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر کی تعلیمی قیادت نے شرکت کی۔ اس اہم سیشن میں پاکستان کی 200 سے زائد یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، رجسٹرارز، ڈینز اور مقتدر اکیڈمک سکالرز موجود تھے۔

ورکشاپ کی خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے پڑوسی ملک کے تذویراتی عزائم کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے شرکاء کے سامنے ہندوتوا سوچ کے زیرِ اثر چلنے والی موجودہ بھارتی سیاست اور اس کے خطرناک تذویراتی رجحانات (Strategic Trends) کا گہرا فکری و نظریاتی تجزیہ پیش کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ معاصر سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور قومی بیانیے کو مضبوط بنانے کے لیے تعلیمی اداروں کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ اکیڈمک اور دفاعی ماہرین کے مابین روابط بڑھانے کی اس کوشش کو یونیورسٹیوں کے سربراہان نے وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے آئی ایس پی آر کی اس علمی و تذویراتی کاوش کو بے حد سراہا۔

مزیدخبریں