ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، وہ معاہدے کے لیے بے تاب ہے: ڈونلڈ ٹرمپ

09:46 AM, 23 May, 2026

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کو سخت اقتصادی و سیاسی نقصان پہنچانے کے علاوہ ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں تھا اور ایران کے ساتھ وہی کیا گیا جو اس سے قبل وینزویلا کے ساتھ کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی دوڑ سے دور رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے اور وہ اب امریکہ کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے کے لیے بے چین ہے۔

صدر ٹرمپ نے امریکی عسکری برتری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج امریکہ دنیا کی سب سے بڑی اور جدید ترین فوج کا مالک ہے۔ انہوں نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ مہنگائی پر قابو پانا چاہتے ہیں، کیونکہ حقیقی اقتصادی ترقی کا مقصد عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنا نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں