شکاگو ذ: قونصل جنرل طارق کریم کی سینیٹر لورا مرفی سے ملاقات، پاک-بھارت کشیدگی پر مؤقف واضح

03:29 PM, 23 May, 2025

شکاگو: شکاگو میں پاکستانی قونصل خانے کی جانب سے منعقدہ ایک باوقار عشائیہ تقریب میں قونصل جنرل طارق کریم نے ایلی نوائے کی سینیٹر لورا مرفی سمیت دیگر اہم امریکی منتخب نمائندوں سے ملاقات کی، جہاں علاقائی سلامتی، پاک-امریکہ تعلقات اور حالیہ پاک-بھارت کشیدگی زیر بحث آئی۔

تقریب کے دوران قونصل جنرل نے مہمانوں کو خطے میں جاری تناؤ، خاص طور پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر موقع پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کو ترجیح دی ہے، اور ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر بین الاقوامی اصولوں کے تحت ردعمل دیا ہے۔

طارق کریم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو نئے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تعلیم، تجارت، موسمیاتی تبدیلی اور سیکیورٹی جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

سینیٹر لورا مرفی اور دیگر امریکی نمائندوں نے پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور باہمی روابط کو فروغ دینے پر آمادگی ظاہر کی۔ ملاقات نہ صرف باہمی فہم میں اضافے کا باعث بنی بلکہ مستقبل میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی امید بھی پیدا ہوئی۔

مزیدخبریں