اسلام آباد : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔خیال رہے کہ یہ رابطہ دو ہفتے پہلے بھی ہوا تھا جب اسحاق ڈار نے بھارتی حملے کے بعد پاکستان کے موقف سے سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا تھا۔