ملک بھر میں شدید گرمی کی لہربرقرار ، درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

11:41 AM, 23 May, 2025

اسلام آباد : آج ملک کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ دادو اور سبی جیسے علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دیگر شہروں میں بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا  جسے کہ ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 47 ڈگری ، سکھر اور بہاولپور میں 46 ، ملتان میں 45
پشاور 44 اور لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 40 تک  رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ کراچی میں نسبتاً کم گرمی ہوگی اور درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین صحت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اس شدید گرمی میں احتیاطی تدابیر اپنائیں زیادہ پانی پئیں اور  دھوپ میں زیادہ دیر نہ رہیں ،  باہر جاتے ہوئے سر ڈھانپ لیں اس کےساتھ ٹھنڈے مشروبات کے بجائے سادہ پانی یا گھریلو مشروبات کا استعمال کریں۔
بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کا خاص خیال رکھنے کی بھی اپیل کی گئی ہے تاکہ گرمی سے متاثر ہونے کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

مزیدخبریں