نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایک اہم اجلاس میں دنیا کی توجہ کشمیر اور غزہ میں جاری مظالم کی طرف دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں ظلم کر رہا ہے اور وہاں کی آبادی کو زبردستی بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ بھارتی حملوں میں 40 کشمیری شہید اور 120 سے زیادہ زخمی ہوئے، جبکہ پاکستان نے صرف بھارتی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تاکہ معصوم شہری محفوظ رہیں۔
عاصم افتخار نے غزہ کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ہسپتالوں پر حملے ہو رہے ہیں، اور امدادی کارکنوں سمیت اقوام متحدہ کے عملے کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری کارروائی کرے اور ان علاقوں میں عام لوگوں کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات کرے۔