لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے میچ آفیشلز کے پینل کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس بار ایونٹ میں ویسٹ انڈین اسٹار رچی رچرڈسن کی آمد نے کرکٹ حلقوں میں نئی جان ڈال دی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سابق لیجنڈری کھلاڑی رچی رچرڈسن پہلی بار پی ایس ایل میں بطور میچ ریفری خدمات انجام دیں گے۔
عالمی سطح کے مایہ ناز امپائرز احسن رضا، کرسٹوفر گیفنی، علاؤ الدین پالیکر اور الیگزینڈر وارف میچوں کی نگرانی کریں گے۔ رچی رچرڈسن کے ساتھ روشن ماہنامہ، علی نقوی، کامران چوہدری، بلال خلجی، افتخار احمد، علیم موسیٰ اور سہیل ادریس ریفریز کی فہرست میں شامل ہیں۔
فیلڈ امپائرز میں شرف الدولہ سائیکت، کرس براؤن، آصف یعقوب، راشد ریاض، فیصل آفریدی، ناصر حسین، ذوالفقار جان، عبدالمقیت، علی حیدر، عمران جاؤید اور طارق رشید شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 کے لیے امپائرز اور میچ ریفریز کے ناموں کا اعلان، بڑے نام شامل
07:05 PM, 23 Mar, 2026