بڑی پیش رفت: ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے کا حکم، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں زبردست کریش

06:22 PM, 23 Mar, 2026

واشنگٹن: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹنے لگے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی پانچ روز کے لیے معطل کرنے کے اعلان نے عالمی منڈی میں ہلچل مچا دی، جس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتیں یکدم گر گئیں۔امریکی صدر کے مثبت بیان کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
    برینٹ کروڈ قیمت 113 ڈالر سے گر کر ایک موقع پر 94 ڈالر تک آگئی، تاہم فی الوقت 100 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔    ڈبلیو ٹی آئی (WTI) امریکی خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد کی بڑی کمی دیکھی گئی، جو اب 88.80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ہے۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ ایران کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے حتمی حل کے لیے انتہائی تعمیری بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے امریکی محکمہ دفاع کو حکم دیا ہے کہ  ایرانی پاور پلانٹس اور توانائی کی تنصیبات پر ہر قسم کے حملے 5 دن کے لیے ملتوی کر دیے جائیں تاکہ مذاکرات کے عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔

مزیدخبریں