یومِ پاکستان پر نئے ملی نغمے ’’میری مٹی، میری جان‘‘ کی دھوم، نوجوانوں کے لہو گرما دیے

02:48 PM, 23 Mar, 2026

لاہور: یومِ پاکستان کے پروقار موقع پر ریلیز ہونے والے خصوصی ملی نغمے ’’میری مٹی، میری جان، پاکستان زندہ باد‘‘ نے ملک بھر میں حب الوطنی کی نئی لہر پیدا کر دی۔ اس نغمے کے سحر انگیز بول اور دلکش دھن نے نہ صرف عوام کے دل موہ لیے بلکہ نوجوانوں میں وطن کے لیے کٹ مرنے کا جذبہ بھی بیدار کر دیا ہے۔
 نغمے کے ذریعے ارضِ پاک کی مٹی سے اٹوٹ رشتے اور وطن کی حفاظت کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔
    نوجوانوں کا ردِعمل: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس نغمے نے نئی نسل میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر لی ہے، جسے حب الوطنی کو فروغ دینے کا ایک موثر ذریعہ قرار دیا جا رہا ہے۔نغمے کے بول ’’پاکستان زندہ باد‘‘ نے ہر پاکستانی کے دل میں اتحاد اور یگانگت کی شمع روشن کر دی ہے۔

مزیدخبریں