شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت: مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

11:38 AM, 23 Mar, 2026

لاہور: یومِ پاکستان کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز سے مزار کی سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔ پاک فضائیہ کے دستے نے مزار پر شاندار مارچ پاسٹ پیش کر کے قومی جوش و جذبے کو مہمیز کیا۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزارِ اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ یہ تقریب یومِ پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ اہم سرگرمیوں کا حصہ تھی جس کا مقصد مفکرِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔

مزیدخبریں