پی ایس ایل 10 کے میچز سے قبل کھلاڑیوں کی تبدیلی، ڈرافٹ آج مکمل ہو گا

10:34 PM, 23 Mar, 2025

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب آج شام ورچوئل ڈرافٹ کے ذریعے ہوگا، جہاں مختلف ٹیمیں غیر دستیاب کرکٹرز کے متبادل کا فیصلہ کریں گی۔

اطلاعات کے مطابق، پانچ کھلاڑی لیگ کے چند میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پشاور زلمی اپنی ٹیم میں شامل ناہید رانا (گولڈ کیٹیگری) کا متبادل تلاش کرے گی، جبکہ کراچی کنگز لٹن داس (سلور کیٹیگری) کی جگہ نیا کھلاڑی منتخب کرے گی۔

دوسری جانب، اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلنے والے رائیسی وین ڈر ڈوسن مخصوص میچز کے لیے عدم دستیاب ہوں گے، جبکہ مارک چیپ مین اور کین ولیمسن کوئٹہ اور کراچی کنگز کے لیے محدود میچز میں حصہ لیں گے۔

اسی طرح، پشاور زلمی کو کوربن بوش (ڈائمنڈ کیٹیگری) کے مکمل متبادل کا چناؤ کرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کے مقابلے 11 اپریل سے 18 مئی تک ملک کے چار مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔
 

مزیدخبریں