بھارت کی ننھی بکری "کرومبی" کا قد صرف 1 فٹ 3 انچ، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

09:02 PM, 23 Mar, 2025

کیرالہ :بھارت کے ایک کسان کی پالتو بکری "کرومبی" نے اپنی ننھی جسامت کے باعث گنیز ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق، بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے پیٹر لینو کی بکری کرومبی 2021 میں پیدا ہوئی اور اس کا قد صرف 1 فٹ 3 انچ ہے، جبکہ اس کی ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے زیادہ نہیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، کرومبی کینیڈین پگمی نسل کی بکری ہے، جو اپنے مضبوط جسم اور قدرتی طور پر چھوٹے قد کے لیے جانی جاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ننھی بکری ایک بچے کی ماں بھی بن چکی ہے۔
 

مزیدخبریں