ٹیم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر زبردست پرفارمنس دی: بریسویل

06:10 PM, 23 Mar, 2025

ماونٹ مونگانوئی: نیوزی لینڈ کے ٹی20 کپتان مائیکل بریسویل نے پاکستان کے خلاف چوتھے ٹی20 میچ میں کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے گزشتہ شکست سے سبق سیکھتے ہوئے شاندار کم بیک کیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل بریسویل نے کہا کہ کنڈیشنز میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی تھی، لیکن ہم نے ابتدا میں ہی وکٹیں حاصل کر کے میچ پر کنٹرول قائم کر لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیٹرز نے بہترین شروعات فراہم کی، جبکہ ڈیرل مچل کے ساتھ مل کر اسکور کو 220 رنز تک لے جانا خوشی کی بات ہے۔

کپتان نے فاسٹ بولرز کی زبردست کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی مشترکہ محنت نے فتح کو یقینی بنایا۔
 

مزیدخبریں