قومی ون ڈے سکواڈ لاہور سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگیا

10:52 AM, 23 Mar, 2025

لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے 9 کھلاڑی نیوزی لینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، بابراعظم، عبد اللہ شفیق، امام الحق، طیب طاہر، نسیم شاہ، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور عاکف جاوید شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ساتھ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں حصہ لیں گے، جس کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کی نظریں اس سیریز میں کامیابی پر مرکوز ہیں اور کھلاڑی اپنے بہترین کھیل کے ذریعے سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزیدخبریں