برطانوی ایوی ایشن کا پاکستانی ایئرلائنز کے حوالے سے فیصلہ 25 مارچ تک متوقع

12:17 AM, 23 Mar, 2025

اسلام آباد: برطانوی ایوی ایشن حکام نے پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ میں بحالی کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 25 مارچ تک سنائے جانے کا امکان ہے۔


ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق برطانوی ایوی ایشن سیفٹی کمیٹی نے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور ملکی ایئرلائنز کا جامع معائنہ مکمل کرلیا ہے۔ کمیٹی جلد اپنے فیصلے کے بارے میں آگاہ کرے گی۔


قومی ایئرلائن کے نمائندے کے مطابق لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے پروازوں کی بحالی کا مکمل منصوبہ تیار ہے۔ جیسے ہی برطانوی حکام کی منظوری ملے گی، فلائٹ آپریشن فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔


برطانوی ایوی ایشن حکام کی جانب سے پابندی کے باعث ہزاروں پاکستانی مسافر متاثر ہو رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ جلد مثبت پیش رفت سامنے آئے گی اور پاکستانی ایئرلائنز دوبارہ برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کر سکیں گی۔

مزیدخبریں