ایران پالیسی پر خلیجی شراکت داروں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ، روبیو کا مشن شروع

12:29 AM, 23 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکا نے ایران سے متعلق ممکنہ معاہدے اور خطے کی صورتحال پر خلیجی ممالک سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو آج سے بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مارکو روبیو اپنے دورے کے دوران خلیجی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں ایران سے متعلق مذاکراتی پیش رفت، علاقائی سلامتی اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ بحرین میں خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، جہاں امریکا اور خلیجی ممالک کے درمیان خطے کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت متوقع ہے۔

حکام کے مطابق دورے کا مقصد خلیجی اتحادیوں کو ایران سے متعلق امریکی اقدامات سے آگاہ کرنا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

مزیدخبریں