احترام اور تعاون سے مسائل کا حل ممکن ہے؛ٹرمپ کا ایران کو پیغام

11:43 AM, 23 Jun, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اگر امریکا کا احترام کرے تو دونوں ممالک کے درمیان کسی تنازع کی کوئی وجہ نہیں ہوگی۔

وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جوہری شفافیت یقینی بنانے اور ہتھیاروں کے معائنے کے لیے رضامند ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور ایران اس معاملے میں بہتر کردار ادا کر رہا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران کسی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو امریکا ضروری اقدامات کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، جبکہ امریکی کسانوں سے خوراک کی خریداری کے لیے ایران کو منجمد فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں کشیدگی کم کرنے اور معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔

مزیدخبریں