ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت، چار شعبوں پر ورکنگ گروپس تشکیل

10:50 AM, 23 Jun, 2026

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل میں پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت آئندہ مرحلے کے لیے چار ورکنگ گروپس قائم کر دیے گئے ہیں۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کے مطابق ورکنگ گروپس پابندیوں کے خاتمے، جوہری پروگرام، تعمیر نو اور معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق معاملات پر کام کریں گے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذاکرات کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ مذاکرات کے اگلے مرحلے میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کار شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ بات چیت میں ایران کی جانب سے اسپیکر قالیباف، امریکا کی طرف سے جے ڈی وینس، جبکہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور قطری نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

مذاکراتی عمل میں علاقائی صورتحال، باہمی اعتماد سازی اور دونوں ممالک کے درمیان اختلافی امور کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزیدخبریں