ایرانی صدر کے استقبال کی تیاریاں عروج پر، اسلام آباد میں خصوصی انتظامات نافذ

09:26 AM, 23 Jun, 2026

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی پاکستان آمد سے قبل وفاقی دارالحکومت میں استقبالی اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ریڈ زون اور شاہراہ دستور پر پاکستان اور ایران کے قومی پرچم لہرا دیے گئے ہیں، جبکہ اہم شاہراہوں پر دونوں ممالک کی قیادت کے بڑے بینرز بھی نصب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ریڈ زون میں واقع متعدد سرکاری دفاتر کے ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ حساس مقامات پر نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

حکام نے ایرانی صدر کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سطحی دورے کے پیش نظر دارالحکومت میں سکیورٹی اور استقبالی انتظامات غیر معمولی سطح پر کیے گئے ہیں تاکہ تمام سرگرمیاں خوش اسلوبی سے انجام دی جا سکیں۔

مزیدخبریں