ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

09:16 AM, 23 Jun, 2026

اسلام آباد: ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ ملکی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی صدر اپنے دورۂ پاکستان کے دوران صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، سرحدی تعاون، علاقائی امن و استحکام اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسعود پزشکیان خطے میں جنگ بندی کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار پر پاکستانی قیادت کا شکریہ بھی ادا کریں گے۔دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں