اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ملک میں چینی کی بڑھتی قیمتوں اور قلت کے باعث 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ درآمدی چینی کو جلد از جلد مارکیٹ میں لایا جائے گا تاکہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ چینی کی فراہمی یقینی بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔