اسلام آباد: ثناء یوسف قتل کیس کے ملزم عمر حیات کو جیل بھیج دیا گیا

05:11 PM, 23 Jun, 2025

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار ملزم عمر حیات کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا۔ تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیشی ہوئی، جہاں مزید ریمانڈ کی استدعا نہیں کی گئی۔

ملزم کے وکلا نے والدین سے ملاقات نہ کروانے پر اعتراض کیا، جس پر عدالت نے کہا کہ اب معاملہ جیل حکام کی صوابدید پر ہے۔

واضح رہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ثناء یوسف کو اسلام آباد میں فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

مزیدخبریں