شہباز شریف کی ہدایت، پاکستان میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دیا جائے گا

02:48 PM, 23 Jun, 2025

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کیش لیس اکانومی کو فروغ دینے کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے تین اہم کمیٹیاں بنانے کی منظوری دی ہے جو عوام اور کاروباری افراد کے لیے آسان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو بہتر بنائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل لین دین کو کیش سے سستا اور آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے مستفید ہو سکیں۔ "راست" نامی ڈیجیٹل پیمنٹس سسٹم کو تمام صوبوں میں جلد نافذ کیا جائے گا۔

اس وقت چار کروڑ صارفین اس نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور اس تعداد میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ملک کو کیش لیس بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

وزارت آئی ٹی اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ملک میں جدید ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

مزیدخبریں