اسلام آباد: ایران اور اسرائیل کی لڑائی کا معاشی جھٹکا پاکستان کو لگنے والا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے لگا ہے، جس سے پاکستان میں مہنگائی کا نیا طوفان آ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے اگر تیل 100 ڈالر فی بیرل تک گیا تو پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.27 ارب ڈالر تک ہوجائےگا۔ ڈالر مہنگا ہو کر 292 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 180 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔یہ اضافہ صرف تیل کی قیمت کی وجہ سے نہیں، بلکہ اس میں 11 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی کا امکان بھی شامل ہے۔
اگر یہ صورتحال جاری رہی تو روزمرہ اشیاء، ٹرانسپورٹ اور بجلی کے نرخ سب بڑھ سکتے ہیں۔ عوام کے لیے مزید مہنگائی کا سامنا کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔