ایرانی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد سیٹلائٹ تصاویر سامنے، امریکہ کے دعوے پر سوالات

09:19 AM, 23 Jun, 2025

تہران : ایران پر امریکی حملے کے بعد نطنز، اصفہان اور فردو کی ایٹمی تنصیبات کی سیٹلائٹ تصاویر جاری کر دی گئی ہیں، جن میں کئی علاقوں میں تباہی کے نشانات دکھائی دیتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، لیکن غیر ملکی ماہرین اور سیٹلائٹ تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ تنصیبات کو نقصان تو ہوا ہے، مگر وہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام ابھی باقی ہے۔ تصاویر مکسار اور ایئربس کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، جن میں حملے کے بعد کی صورتحال واضح ہے۔

مزیدخبریں