مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

05:47 PM, 23 Jul, 2026

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون خودکش بمبار کے علاوہ دہشت گردوں کا ایک اہم سہولت کار بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں تباہ کر دی گئیں، جبکہ وہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر عسکری سامان برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور مزید کارروائی کا دائرہ بھی وسیع کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں