امن کے لیے سفارتکاری اور مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے، پاکستان کا آسیان فورم میں مؤقف

02:42 PM, 23 Jul, 2026

منیلا: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، تمام فریقین کو تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف واپس آنا چاہیے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد گروپ مسلسل حملوں اور بدامنی کا سبب بن رہے ہیں۔ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور علاقائی امن کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطین میں امن اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کے لیے ضروری ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان خطے میں تعاون، استحکام اور امن کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزیدخبریں