حوثیوں کے حملوں اور دھمکیوں پر پاکستان کا ردعمل، سعودی عرب کے خلاف اقدامات ناقابل قبول قرار

11:56 AM, 23 Jul, 2026

اسلام آباد: پاکستان نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب اور تجارتی بحری جہازوں کو دی جانے والی دھمکیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ سعودی عرب کو دھمکیاں دینا قابل قبول نہیں، جبکہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

طاہر حسین اندرابی نے زور دیا کہ مسائل کا حل طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام فریقین کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزیدخبریں