سونا خریدنے والوں کے لیے بری خبر، قیمتوں میں زبردست اضافہ

06:26 PM, 23 Jul, 2025

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جب کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 گرام سونا 3171 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے کا ہو چکا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے تحت فی تولہ چاندی 46 روپے اضافے کے بعد 4081 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر مہنگا ہو کر 3424 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہی تھی، لیکن آج کے اضافے کے بعد سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔

مزیدخبریں