حکومت وعدے پر قائم نہ رہی تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے: مولانا فضل الرحمان

06:10 PM, 23 Jul, 2025

کیلیفورنیا :مشہور انسٹنٹ میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اپنی ونڈوز صارفین کے لیے ایپلیکیشن میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے پرانی ونڈوز ایپ کو بند کر کے اس کی جگہ ویب بیسڈ نئی ایپ لانچ کر دی ہے۔

ٹیکنالوجی کے ماہرین کے مطابق، واٹس ایپ کی پرانی ونڈوز ایپ خاص طور پر ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی، جس میں تیز رفتار کارکردگی اور تمام اہم فیچرز مہیا تھے۔ تاہم، نئی ایپ ویب براوزر جیسی ہے، جو پرانے ورژن کی نسبت سست رفتار اور محدود فنکشنلٹی رکھتی ہے۔

نئی ایپلیکیشن کا یوزر انٹرفیس بھی پہلے جیسا خوبصورت اور ونڈوز کے مطابق ڈیزائن شدہ نہیں رہا بلکہ ایک سادہ ویب سائٹ جیسا محسوس ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، نئی ایپ کمپیوٹر کی میموری کا تقریباً 30 فیصد زیادہ استعمال کرتی ہے، جس سے مشین کی مجموعی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔

اگرچہ نئی اپ ڈیٹ میں واٹس ایپ چینلز، اسٹیٹس اور کمیونٹیز جیسے جدید فیچرز شامل کیے گئے ہیں، مگر کئی اہم فیچرز جو پرانی ایپ میں موجود تھے، اب دستیاب نہیں ہیں۔

کئی صارفین نے اس تبدیلی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نئی ایپ کی رفتار سست ہے اور اس کا ڈیزائن بھی پہلے جیسا پروفیشنل نہیں لگتا۔

دوسری جانب، واٹس ایپ کی ملکیت رکھنے والی کمپنی ’میٹا‘ کا کہنا ہے کہ وہ تمام پلیٹ فارمز بشمول ونڈوز، ویب اور میک کے لیے ایک متحدہ اور ہم آہنگ ایپ تیار کر رہی ہے تاکہ ایپ کو آسانی سے اپڈیٹ اور مینیج کیا جا سکے۔

مزیدخبریں