9 مئی کو جنہوں نے بغاوت کی یا کروائی وہ پاکستان کے اصلی دشمن ہیں:عظمی بخاری

05:04 PM, 23 Jul, 2025

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو جنہوں نے بغاوت کی یا کروائی وہ پاکستان کے اصلی دشمن ہیں۔

انہوں نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے تھے اور تمام شواہد عدالتوں کے سامنے پیش کر دیے گئے ہیں۔

 انہوں نے عدالتوں کو ہدایت کی کہ چار ماہ کے اندر مقدمات کے فیصلے سنائے جائیں تاکہ ملک دشمن عناصر کو فوری اور موثر سزا دی جا سکے۔"

مزیدخبریں