اسلام آباد، ڈھاکہ:ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزرائے داخلہ کی ملاقات میں دونوں ممالک نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی سربراہی پاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کریں گے۔
ملاقات میں انسداد دہشت گردی، منشیات اور انسانی سمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔