اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کے باوجود ان کی پارٹی قیادت سنبھالنے کی بات ابھی قبل از وقت ہے کیونکہ ان کے خلاف پانچ سے چھ مقدمات اب بھی عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا نے کہا کہ ریاستی پالیسی ساز جو کچھ عدلیہ اور انصاف کے نظام کے ساتھ کر رہے ہیں، وہ اب قوم کے سامنے ہے۔
انہوں نے موجودہ عدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ صرف تحریک انصاف ہی نہیں، پوری قوم کا مسئلہ ہے۔ "زندہ قومیں کبھی ایسی ناانصافیوں پر چپ نہیں رہتیں، بلکہ وقت آنے پر پوری طاقت سے جواب دیتی ہیں اور اپنی تقدیر خود لکھتی ہیں۔"