آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی صدر آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات

12:52 PM, 23 Jul, 2025

اسلام آباد: آسٹریا کی پاکستان میں سبکدوش ہونے والی سفیر، اینڈریا وِکے، نے صدرِ مملکت ڈاکٹر آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

صدر زرداری نے سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تعلقات دوستانہ اور مثبت ہیں، اور ان میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو تجارت، معیشت، اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر نے خاص طور پر آسٹریا کے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کی پہاڑی سیاحت (الپائن ٹورازم) میں مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، اور آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔

آخر میں صدر نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اینڈریا وِکے کو ان کی کامیاب سفارتی خدمات پر مبارکباد دی۔

مزیدخبریں