بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بڑھنے پر اسپل ویز دوبارہ کھول دیے گئے

10:59 AM, 23 Jul, 2025

اسلام آباد: حالیہ بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں انتظامیہ نے ڈیم کے اسپل ویز چوتھی بار کھول دیے ہیں۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40 فٹ تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعد ڈیم کے اطراف کے علاقے کے رہائشیوں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے لوگوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے بچنے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی گزشتہ روز ڈیم کی پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولے گئے تھے۔

مزیدخبریں