برساتی نالے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والےباپ بیٹی کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا

10:37 AM, 23 Jul, 2025

راولپنڈی: ڈی ایچ اے راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب بارش کے سبب نالے کا پانی سڑک پر آ گیا۔

سرچ آپریشن کے دوران، دریائے سواں کے نالے کے قریب کھدائی کا عمل رات تین بجے تک جاری رکھا گیا، لیکن بارش اور پانی کے بہاؤ کی شدت کی وجہ سے آپریشن کو روکنا پڑا۔ ابھی تک دونوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا، اور ریسکیو ٹیمیں نالے کے ارد گرد تلاش کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں