نیویارک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر بات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
اسحاق ڈار اور ماریس نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے بھی اپنے تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور عالمی منظرنامے پر بھی تفصیل سے گفتگو کی۔