دبئی :ٹی20 ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کے بھارت جانے سے انکار کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلا دیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی چیئرمین اس حوالے سے جلد باضابطہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (BCB) نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ کر انڈیپنڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بنگلا دیش کے مشیر کھیل نے کھلاڑیوں کو بلا لیا اور بی سی بی نے بھارت نہ جانے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
مزید براں، بنگلہ دیش نے اپنے میچز کی ری لوکیشن کی درخواست بھی کر دی ہے، جبکہ آئی سی سی اس معاملے پر فیصلہ کرنے کے لیے سرگرم ہے۔