کراچی: گل پلازہ سانحہ کے بعد ریسکیو آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ کے ایم سی کے مطابق ٹیمیں مختلف آلات کے ذریعے ملبے کے اندر جا کر لاپتہ افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ عمارت مخدوش ہونے کے باوجود مختلف راستوں سے داخل ہو کر تلاشی جاری ہے۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد عمارت کو گرادیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ آج ملبے میں تلاش کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، اور جن کے پیارے لاپتہ ہیں وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق، 67 جاں بحق افراد میں سے 16 کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 45 ڈی این اے نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ شناخت کا عمل جاری ہے اور سانحے میں لاپتہ افراد کی تعداد 77 ہے۔