پاکستان اور صومالیہ دہشتگردی کے خلاف تعاون پر متفق

11:57 AM, 23 Jan, 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صومالیہ کے ہم منصب علی یوسف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ صومالی وزیر داخلہ نے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ محسن نقوی نے پولیس اور انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں