تیراہ :خیبر کے وادیِ تیراہ میں شدید برفباری اور سخت موسم کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ برف پوش پہاڑوں میں پھنسے افراد کی محفوظ رہائی اور امداد کی فراہمی کے لیے پاک فوج اور مقامی انتظامیہ نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
ریسکیو آپریشن کے دوران سڑکوں سے برف ہٹانے، متاثرہ خاندانوں کو گرم رہائش فراہم کرنے اور دیگر ضروری امداد پہنچانے کے کام جاری ہیں۔ حکام نے بتایا کہ عوام کی حفاظت اور مدد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔