کراچی: گل پلازہ میں ملبے کی تلاش ساتویں روز بھی جاری، سرچ آپریشن آج مکمل ہونے کا امکان

10:19 AM, 23 Jan, 2026

کراچی :کراچی میں سانحہ گل پلازہ کی عمارت میں سرچ آپریشن ساتویں روز بھی جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آج ملبے میں تلاش کا کام مکمل ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد پلازہ کو گرایا جائے گا۔

کے ایم سی کے حکام نے بتایا کہ مخدوش عمارت کے باوجود مختلف آلات اور راستوں کے ذریعے لاپتہ افراد تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ٹیمیں ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں کہ کسی بھی بچ جانے والے کو ملبے سے محفوظ نکالا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے کہا کہ آج ملبے میں سرچ آپریشن مکمل کر لیا جائے گا اور جو افراد لاپتہ ہیں، ان کے رشتہ دار متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران تعاون فراہم کریں تاکہ کام بلا تعطل مکمل ہو سکے۔

مزیدخبریں