سانحہ گل پلازہ پر گورنر سندھ کا دوٹوک مؤقف، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

10:08 AM, 23 Jan, 2026

لاہور :سانحہ گل پلازہ کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں آج سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو باقاعدہ خط لکھیں گے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ انہیں دھمکیوں اور مختلف پیغامات کے ذریعے خاموش کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’مجھے سیٹ سے ہٹانے کی دھمکیاں نہ دی جائیں، اگر ہٹانا ہے تو ہٹا دیں‘‘۔

گورنر سندھ نے خبردار کیا کہ اگر واقعے پر بلیم گیم شروع کی گئی تو وہ تمام حقائق سامنے لے آئیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی دیکھا جائے کہ کہیں انتظامیہ کے بعض افراد انہیں غلط معلومات دے کر گمراہ تو نہیں کر رہے۔

گورنر سندھ کے بیان کے بعد سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کا معاملہ مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

مزیدخبریں