بانی پی ٹی آئی کو سزائیں عدالتوں نے دیں، ریلیف بھی وہیں سے ملے گا: رانا ثناء اللہ کا سینیٹ میں جواب

05:30 PM, 23 Feb, 2026

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں پارلیمانی لیڈر رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن لیڈر کے گلے شکوؤں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ضد پر اڑ جائے تو خدا بھی سخت رویے کی وعید کرتا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حوالے سے جیل انتظامیہ اور عدالتی نمائندے سلیمان صفدر کی رپورٹ میں کوئی فرق نہیں تھا۔
 پانچ ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد بیماری کا واویلا محض سیاست ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو یاد دلایا کہ ماضی میں جب ہم نے مذاکرات کی کوشش کی تو آپ نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ "ہمیں اوپر سے حکم آ گیا ہے کہ میٹنگ میٹنگ نہیں کھیلنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت ڈیڈ لاک سے آگے نہیں بڑھتی، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے بجائے سیاستدانوں سے ڈائیلاگ کرے۔

مزیدخبریں