اسلام آباد:سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے جاری بحث کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، لیکن صوبے کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ میڈیا ٹرینڈز کے ذریعے صوبوں کی تقسیم کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں، آئین پاکستان صوبائی حدود کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔
انہوں نے سندھ کو تمام رنگ و نسل کے لوگوں کے لیے ایک مشترکہ جمہوری گہوارہ قرار دیتے ہوئے لسانی اور مذہبی سیاست کی مذمت کی۔
سینیٹر نے یاد دہانی کرائی کہ آئین کے مطابق صوبائی حدود میں تبدیلی کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی اور پارلیمان میں دو تہائی اکثریت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جا سکتا۔
'بیک ڈور سیاست سے سندھ کو متنازعہ نہیں بنایا جا سکتا'، شیری رحمان
05:26 PM, 23 Feb, 2026